UmmahWatch
Free Palestine
Logo
مین مینو
صارف کا اکاؤنٹ
زبان

قرآن پڑھیں، حقیقی ہدایت پائیں

قرآن میں ہے وضاحت، حکمت، اور اللہ کی خوشنودی کا سیدھا راستہ۔

🔍
علمی تلاش حکمت تلاش کریں
🔎

سُورَةُ الضُّحَىٰ

Ad-Dhuhaa

Meccan 11 Verses
بسم الله
Bismillah
اللہ کے نام سے جو کہ بہت مہربان اور نہایت رحم والا ہے
٩٣:١
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ وَٱلضُّحَىٰ
قسم ہے روز روشن کی
٩٣:٢
وَٱلَّيْلِ إِذَا سَجَىٰ
اور رات کی جبکہ وہ سکون کے ساتھ طاری ہو جائے
٩٣:٣
مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَىٰ
(اے نبیؐ) تمہارے رب نے تم کو ہرگز نہیں چھوڑا اور نہ وہ ناراض ہوا
٩٣:٤
وَلَلْءَاخِرَةُ خَيْرٌۭ لَّكَ مِنَ ٱلْأُولَىٰ
اور یقیناً تمہارے لیے بعد کا دور پہلے دور سے بہتر ہے
٩٣:٥
وَلَسَوْفَ يُعْطِيكَ رَبُّكَ فَتَرْضَىٰٓ
اور عنقریب تمہارا رب تم کو اتنا دے گا کہ تم خوش ہو جاؤ گے
٩٣:٦
أَلَمْ يَجِدْكَ يَتِيمًۭا فَـَٔاوَىٰ
کیا اس نے تم کو یتیم نہیں پایا اور پھر ٹھکانا فراہم کیا؟
٩٣:٧
وَوَجَدَكَ ضَآلًّۭا فَهَدَىٰ
اور تمہیں ناواقف راہ پایا اور پھر ہدایت بخشی
٩٣:٨
وَوَجَدَكَ عَآئِلًۭا فَأَغْنَىٰ
اور تمہیں نادار پایا اور پھر مالدار کر دیا
٩٣:٩
فَأَمَّا ٱلْيَتِيمَ فَلَا تَقْهَرْ
لہٰذا یتیم پر سختی نہ کرو
٩٣:١٠
وَأَمَّا ٱلسَّآئِلَ فَلَا تَنْهَرْ
اور سائل کو نہ جھڑکو
٩٣:١١
وَأَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثْ
اور اپنے رب کی نعمت کا اظہار کرو